بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا سیاست میں آنے کا اعلان

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) چار دہائیوں تک اپنی آواز کا جادو جگانے والے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اب اپنے ہنر سیاست میں آزمائیں گے۔ پاکستان بھر میں مقبول گلوکار اب عمران خان کی تحریک انصاف کا حصہ بن کر نیا پاکستان بنائیں گے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں میانوالی کے ضلعی صدر کے لئے امیدوار بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق سرائیکی میں گائیکی سے شہرت پانے والے عطاء اللہ کے چاہنے والے خیبر سے کراچی تک پھیلے ہیں۔ انیس سو بہتر میں ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کرنے والے عیسیٰ خیلوی کو اپنے گانے ’’مندری دا تھیوا‘‘ سے شہرت ملی۔ عیسیٰ خیلوی نے اردو، سرائیکی اور پنجابی میں چالیس ہزار سے زائد گانے گائے۔سب سے زیادہ البمز ریلیز کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کرایا۔ پھر تحریک انصاف کا حصہ بنے اور نئے پاکستان کے گن گانے لگے۔ عطاء اللہ خان نیازی نے اب تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے اس اعلان نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور عیسیٰ خیلوی کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…