ممبئی (نیوز ڈیسک)کامیڈی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ میں کرینہ کپور ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم یکم اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم ایک بے کار نوجوان اور ایک اعلیٰ عہدے پر فائز لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں شادی کا فیصلہ کرتے ہیں اور طے کرتے ہیں کہ لڑکا بیوی کی طرح گھر داری کرے گا اور لڑکی کمائی کرے گی۔ انکی شادی کی راہ میں ان کے والدین بھی آتے ہیں لیکن آخر کار شادی ہو جاتی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا وہ اپنے کردار ٹھیک سے ادا کرتے ہیں یا نہیں۔ فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔