ممبئی (نیوز ڈیسک)کرکٹ کے مداح صرف ہم اور آپ نہیں بلکہ شوبز اداکار بھی ہیں، پاکستانی اداکار فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا ایک ویڈیو میں اپنی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی مکمل ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی کچھ شوٹنگ کونور میں کی گئی جہاں فواد خان اور سدھارتھ ملہوترا کے پاس اپنے فارغ وقت میں کرنے کو بہت کچھ تھا، یہی وجہ ہے کہ اس دوران انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا انتخاب کیا۔جبکہ سدھارتھ کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کی ٹیم نے کام سے زیادہ اس دوران کرکٹ ہی کھیلی۔م سب ہی جانتے ہیں کہ بات جب کرکٹ کی ہو تو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک جنگ چھڑ جاتی ہے لیکن اس ویڈیو میں سب نہایت خوش اخلاقی کے ساتھ یہ کھیل کھیلتے نظر آئے۔ویڈیو میں فواد نے سدھارتھ کو ’روتو‘ کہہ کر بلایا جبکہ سدھارتھ نے فواد کا کرکٹ کو اتنے جارحانہ انداز میں کھیلنے پر مذاق اڑایا۔واضح رہے کہ حال ہی میں شکن بترا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا، جسے مداحوں کی خوب داد وصول ہوئی۔اس ٹریلر میں سدھارتھ ملہوترا اور فواد خان بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رشی کپور ان کے دادا کے کردار میں نظر آئے۔ ٹریلر میں عالیہ بھٹ کو بھی اہم کردار میں دکھایا گیا۔فلم ’کپور اینڈ سنز‘ ایک ڈرامہ کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی دو بھائیوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہوجاتے ہیں، کہانی اْس وقت دلچسپ ہوتی ہے جب دونوں بھائیوں اپنے دادا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث واپس اپنے پرانے گھر آتے ہیں۔فلم ’کپور اینڈ سنز‘ رواں سال 18 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔