نیویارک(نیوز ڈیسک)بلاک بسٹرہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر سیریز ’ڈائی ورجنٹ‘ سلسلے کی تیسری فلم ’ایلی جینٹ‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی گذشتہ دونوں فلموں کی طرح خطروں سے کھیلنے والی ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم میں غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نبھا رہی ہیں، جبکہ دیگر اداکاروں میں تھیو جیمز، زوئے کریوٹز، نومی واٹس اور جیف ڈینیل سمیت دیگر شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 18مارچ کو سینما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔