لاہور (نیوز ڈیسک) حسب حال میں سات سال تک مسکراہٹیں بکھیر نے والی ناجیہ بیگ انتہائی معمولی وجہ پر ٹیم سے الگ ہوگئیں ۔ گذشتہ روز چودہ فروری کو پروگرام کے فارمیٹ میں تبدیلی پر انہوں نے اپنی نشست کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔ انتظامیہ کی طرف سے الگ نشست دینے کی بجائے ناجیہ بیگ کو پروگرام کی نئی ٹیم میں شامل لوگوں کیساتھ بیٹھنے کی ہدایت کی گئی لیکن انہوں نے لاکھوں روپے کی تنخواہ ٹھکرا کر ہجوم میں بیٹھے سے انکار کردیا ۔ اس ضمن میں باضابطہ طورپر دنیا نیوز کی انتظامیہ کا موقف معلوم نہیں ہوسکا تاہم خیال کیاجارہاہے کہ ناجیہ بیگ آفتاب اقبال کے شو خبردار میں جلد نظر آسکتی ہیں ۔