لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر چینیوں سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد مختلف انداز میں جشن منارہے ہیں۔اس سلسلے میں جہاں کئی ممالک میں تقریبات منعقد کی گئیں وہیں لاس اینجلس کے مشہور فلمی یونیورسل اسٹوڈیوکو بھی رنگا رنگ سجاوٹی اشیا ءسے مزین کردیا گیا ہے۔اس موقع پرفلمی کردار بھی سال نو کا جشن مناتے نظر آئے جن میں مشہور فلم ٹرانسفارمر کا کردار میگا ٹرون اور دی منکی کنگ بچوں سمیت بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔