نیویارک(نیوز ڈیسک)نارتھ امریکن باکس آفس پر فلم “ڈیڈ پول” چھا گئی۔ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ٹِم ملر کی زیر ہدایت بننے والی فلم ڈیڈ پول کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک تجربے کے نتیجے میں اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرکے دشمنوں سے انتقام لینے کیلئے نکل پڑتا ہے۔اپنی ریلیز کے ابتدائی 3 دنوں میں فلم 13 کروڑ 50لاکھ ڈالر کمائے اور پہلے نمبر پر آگئی ہے۔میٹڈ ایکشن فلم کنگ ف±و پانڈا تھری اس سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں’پ±و‘ نامی پانڈا اپنے ساتھیوں سے مل کر دشمنوں سے انتقام لیتا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں سے پہلے نمبر پر رہنے والی کنگ فو پانڈا نے اس ہفتے مزید 1کروڑ95لاکھ ڈالر کمائے اور دوسرے نمبر پر آگئی اور ایک کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی