منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

فنکار اپنے اضطراب کیسے ختم کرتے ہیں؟

datetime 15  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) فنکار دن بھر کے کاموں اور مصروفیات کے باوجود ہشاش بشاش رہتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ مصروف ترین زندگی گزارنے والے مشہور فلم سٹار اتنی محنت کے باوجود ہر وقت کھلے کھلے کیسے نظر آتے ہیں۔ خوبصورت مسکراہٹ والی جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی دباﺅ سے نجات کے لیے گانے کا سہارا لیتی ہیں۔ گنگنانے سے ان کا چہرہ کھل اٹھتا ہے۔لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے گھر میں ہوا کو خوشبو دار بنانے کا نظام نصب کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اچھی خوشبو انہیں خوش رکھتی ہے۔ اکشے کمار دل خوش کرنے کے لیے سبز چائے پیتے ہیں۔ شبانہ اعظمی کہتی ہیں وہ جب ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں تو الماریوں اور کمرے کی صفائی کرتی ہیں اور یوں ان کا ذہن تروتازہ ہو جاتا ہے۔کینڈل جینر ہشاش بشاش ہونے کیلئے اپنی بہن کم کار ڈاشین کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔دیا مرزا ذہنی سکون کے لیے مراقبے کا سہارا لیتی ہیں۔سلمان خان کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے سے جدائی کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ غم سے نجات کا بہترین ذریعہ مصوری ہے۔ سیف علی خان بھی مصوری سے تروتازہ رہتے ہیں۔ بپاشا باسو جب بھی پریشانی کا شکار ہوں تو ورزش کا سہارا لیتی ہیں اور یوں جسم و ذہن تروتازہ ہو جاتے ہیں۔ شلپا شیٹھی کا خوش رہنے کا انداز بھی بہت پیارا ہے۔ شلپا مزے مزے کا کھانا تیار کرکے خود بھی مسکراتی ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رہتی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…