ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کی سب سے خوبصورت مسکان والی ہیروئن کی بات کریں تو مدھوبالا کا نام ذہن میں آتا ہے۔ اداکارہ نے چالیس اور پچاس کی دہائی میں فلم بینوں کی نیندیں اڑائیں۔ محل امر، مسٹر اینڈ مسز 55 اور چلتی کا نام گاڑی مدھوبالا کی مشہور فلمیں ہیں۔ مغل اعظم میں شہزادہ سلیم کی انار کلی کا کردار مدھو بالا کو بالی وڈ نگری میں امر کر گیا۔ مدھو بالا کا شمار ہندی فلموں کی سب سے بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔ حسن و عشق کی دیوی مدھو بالا کا دلیپ کمار سے زبردست رومانس چلا تاہم ان کی شادی گلوکار کشور کمار سے ہوئی۔ صرف چھتیس سال کی عمر میں مداحوں کو چھوڑ جانے والی مدھو بالا آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔