لاہور(نیوز ڈیسک)معروف ٹی وی اینکر عنایہ خان موٹرسائیکل کی ٹکراکر زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق عنایہ خان گذشتہ روزمارکیٹ سے اپنے گھرواپس آرہی تھیں کہ ایک تیز رفتار موٹرسائیکل ان سے جا ٹکرائی جس سے ان کے گھٹنے اور بازو پر کافی چوٹیں آئیں۔عنایہ خان نے بتایاکہ موٹرسائیکل کی سپیڈاتنی زیادہ تھی کہ اس نے انہیں سنبھلنے ہی نہیں دیا جس سے وہ گر پڑیں اور ان کے بازو اور گھٹنے پر چوٹ آئی ہے وہ زخمی حالت میں اپنے گھر پہنچی جہاں ان کی والدہ اور بہن نے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا۔عنایہ خان نے مزید بتایاکہ اس چوٹ کے نتیجے میں انہیں اب کافی دن تک بیڈ ریسٹ کرنا پڑے گی اور وہ اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ کو مکمل نہیں کرپائیں گی۔