اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ماڈل اور ڈالر گرل ایان علی کی والدہ کی دبئی میں طبیعت مزید خراب ہو گئی ماڈل کو والدہ نے آخری دیدارکے لئے بلا لیا ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی عدالتی اجازت کے بعد رواں ہفتے کے آخر میں دبئی روانہ ہو جائیں گی اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ماڈل اپنے ساتھ تین خواتین اور دو مرد ملازمین سمیت نو افراد کو ساتھ لے کر جائیں گی ۔ ماڈل کی والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہے ایان علی نے اپنے وکلاءکو ہدایت کی ہے کہ انہیں ہر ممکن عدالت سے اجازت کا پروانہ لے کر دیا جائے واضح رہے کہ اس حوالے سے پہلے ہی مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ۔