ممبئی (نیوز ڈیسک)پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان بظاہر نہایت خاموش طبع اور سنجیدہ نظر آتے ہیں، لیکن شاید ہی کوئی یہ جانتا ہوگا کہ وہ بھی کیمرے کے پیچھے کافی تفریح کرنے والے انسان ہیں۔اگر ہماری بات پر یقین نہیں آرہا تو خود یہ انسٹاگرام ویڈیو دیکھ لیں۔فواد خان کی فلم’’کپور اینڈ سنز‘‘ کی تشہیری تصاویر کے ساتھ ساتھ فواد نے اپنی یہ مزاحیہ ویڈیو بھی مداحوں سے شئیر کی جس میں وہ فلم کا گانا ’لڑکی بیوٹی فل‘ گاتے اور اس پر رقص کرتے دکھائی دیئے۔ہوا کچھ یوں کہ اس گانے کی ڈبنگ سے قبل فواد سٹوڈیو میں اِس پر رقص میں مصروف تھے جب کہ ایک کیمرا چھپ کر ان کی ویڈیو بنا رہا تھا۔فواد کو جیسے ہی اس بات کا اندازہ ہوا کہ ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے تو انہوں نے گانا اور رقص کرنا بند کردیا۔فواد خان اس وقت اپنی بولی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور اہم کردار میں نظر آئیں گے۔حال ہی میں اس فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا جسے مداحوں سے خوب پذیرائی ملی۔اس فلم میں فواد خان اور سدھارتھ ملہورترا بھائیوں جبکہ رشی کپور ان کے دادا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم’ ’کپور اینڈ سنز‘‘ رواں سال 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔