پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عمائمہ ملک

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم اسٹار شان مجھے بچپن سے پسند تھے اوران کے ساتھ ” ارتھ ٹو“میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا‘ وہ بہت ہی منجھے ہوئے اداکار، ہدایتکاراورسپورٹ کرنے والے انسان ہیں۔ان خیالات کا اظہار عمائمہ ملک نے اپنے انٹرویومیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی اور ناکامی سب قسمت کی بات ہیں، مگرایک بات طے ہے کہ فلم کوبنانے کے لیے بہت محنت درکارہوتی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کام کرنے کا انداز مختلف ہے لیکن اچھی ٹیم، کہانی اورکردارکسی بھی فلم کو س±پرہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میں نے پاکستان میں ایکٹنگ شروع کی اور یہاں پر کام کرتے ہوئے مجھے بھارت جانے کا موقع ملا۔ میں نے بالی ووڈ کے ایک بڑے بینرکی فلم میں کام کیا اور میری فلم کوایک بڑی اوپننگ بھی ملی جوکسی بھی نئے فنکاراورفلم کے لیے بہت خوش آئند ہوتا ہے۔”راجا نٹورلال“ میری دوسری فلم تھی، اس سے پہلے اداکار سنجے دت کے ساتھ فلم ”شیر“ بنی تھی ۔ اسی طرح ابھی بھی بالی ووڈ میں دو نئے پراجیکٹ میں کام کر رہی ہوں لیکن فی الحال اپنے معاہدے کے مطابق ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی مگراتنا ضرورکہہ سکتی ہوں کہ دونوں پراجیکٹ میرے چاہنے والوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمائمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ کارپوریٹ سیکٹرکی سپورٹ اور اچھوتے موضوعات پربننے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔ اس سے پہلے کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے کی سپورٹ کے لیے کبھی نہیں آتا تھا مگراب تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔جدید سینما گھر بن رہے ہیں اورفلموں کا معیار ہرلحاظ سے بین الاقوامی سطح کے عین مطابق ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری فلم ”ارتھ ٹو“ سے مجھے بہت سی تو قعات وابستہ ہوچکی ہیں۔ شان نے جس طرح سے اس فلم کوبنایا ہے اور سجا سنوار رہے ہیں، اس کے بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…