پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

فلمی دنیا کا مشہور ستارہ، پردے کے پیچھے چھپ گیا

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برصغیر کے نامور موسیقار روبن گھوش طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئے.میڈیا رپورٹس کے مطابق موسیقار روبن گھوش طویل عرصے سے بیمار تھے۔روبن گھوش پاکستان کی نامور فلم اداکارہ شبنم کے شوہر تھے، اس جوڑے کا شمار فلمی دنیا کی بہترین اور کامیاب جوڑیوں میں کیا جاتا رہا ہے۔وہ اپنی اہلیہ شبنم کے ہمراہ 1996 میں بنگلہ دیش منتقل ہو گئے تھے اور تقریباً تیرہ سال بعد 2012 میں پاکستان واپس آئے۔نامور موسیقار وزیر افضل کا ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روبن گھوش کا انتقال پاکستانی صنعت کا نقصان ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں کافی ہِٹ کام کیا.ان کا مزید کہنا تھا کہ روبن دھیمی طبعیت کے مالک تھے اور انہیں بہت کم غصہ آتا تھا۔روبن گھوش نے 1961 میں بنگالی فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور دس سال بعد مقبول فلم ’چندا‘ سے اردو فلموں میں شمولیت اختیار کی۔’احساس‘، ’امنگ‘، ’چکوری‘، ’چاہت‘ ، ’شرافت‘، ’تلاش‘، ’بندش‘ جیسی کئی کامیاب فلموں کو روبن گھوش نے اپنی موسیقی سے سنوارا لیکن فلم ‘ا?ئینہ’ نے انہیں مقبولیت کے آسمانوں پر پہنچا دیا.روبن گھوش نے پاکستان میں آخری فلم ’جو ڈر گیا وہ مر گیا‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی۔انھیں پاکستان میں فلموں کے سب سے معتبر 6 نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…