ابوظہبی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں چوتھا سالانہ قصرالحسن فیسٹیول اپنی تمام رونقیں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ رنگا رنگ فیسٹیول میں دنیا بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں عربوں کے روایتی آرٹ اور ثقافتی ورثہ کے علاوہ ان کی طرز زندگی کو بھی اجاگر کیا گیا۔ قصرالحسن نامی اس فیسٹیول میں ہاتھ سے تیار کی گئی اشیاء خاص طور پر مٹی سے تیار کردہ برتن اور گھریلو دستکاری کے فن پارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔