اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فلمی دنیا کے ستارے بھی بڑے عجیب ہوتے ہیں، کبھی ساتھ تو بے حد ساتھ، اور جب علیحدہ ہوں تویوں جیسے ایک دوسرے کے جانی دشمن ہوں۔ایسا ہی کچھ کترینہ کیف کے بارے میں دیکھنے میں آیا جب وہ 2 باڈی گارڈز کے ہمراہ سیٹ پر پہنچیں۔ بھارتی میڈیا میں تو یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ کترینہ نے یہ سب رنبیر کپور سے ’’محفوظ‘‘ رہنے کیلئے کیا ہے کہ کیونکہ اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار کوئی اور نہیں بلکہ ان کے سابق عاشق رنبیر کپور ہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ فلم کی شوٹنگ کیلئے رات گئے سیٹ پر پہنچیں اور سیدھی اپنی وین میں چلی گئیں اور باڈی گارڈ تمام وقت باہر پہرہ دیتے رہے۔ رنبیر کپور نے بھی تقریباً 2 گھنٹے اپنی وین میں گزارے اور ڈائریکٹر انوراگ باسو شوٹنگ کی لوکیشن پر ان کا انتظار کرتے رہے۔ کترینہ کے گارڈز نے رپورٹرز اور دیگر غیر متعلقہ افراد کو بھی وین سے دور رکھا تاکہ کترینہ کیف اطمینان سے فلم کی شوٹنگ مکمل کرا سکیں۔ ان دونوں کے روئیے کے باعث فلم کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہوتی نظر آ رہی ہے کیونکہ دونوں اداکار حالیہ دنوں میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو نے کے باعث اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں فرق نہیں رکھ پا رہے اور اس وجہ سے ڈائریکٹر انوراگ باسو بھی تشویش کا شکار ہو گئے ہیں۔ بحرحال آگے آگے دیکھئیے ہوتاہے کیا۔کیوں کے بدلتاہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔