ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) معروف موسیقار روبن گھوش آج طویل علالت کے بعد ڈھاکہ میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق روبن گھوش پاکستانی فلمی اداکارہ شبنم کے شوہر تھے او ان دونوں ستاروں کی جوڑی فلمی دنیا کی کامیاب جوڑیوں میں شامل تھی۔ روبن گھوش کا شمار برصغیر کے نامور موسیقاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے 1960کے وسط میں فلم چکوری کی موسیقاری کے بعد انتہائی شہرت حاصل کی جبکہ انکی دیگر شاہکار موسیقاری میں جہاں تم وہاں ہم ، چاہت ، آئینہ ، عمبر اور دوریاں شامل ہیں جن پر انہیں نگار ایوارڈ سےبھی نوازا جا چکا ہے۔احمدرشدی کے گئی مشہور گانوں کی موسیقاری بھی روبن گھوش نے ترتیب دی اس کے علاوہ وہ بہت سی پاکستانی فلموں کی دھنیں بھی ترتیب دےچکے ہیں۔ رابن گھوش طویل عرصے سے بیمار تھے ۔یاد رہے ان کی عمر انکی عمر 76برس تھی