نئی دہلی(نیوز ڈیسک) دہلی پولیس نے کہا ہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کیخلاف مندر کے سیٹ میں جوتوں سمیت داخل ہونا کوئی قابل دست اندازی جرم نہیں بنتا یہ بات انھوں دہلی کی شہری عدالت میں دونوں اداکاروں کیخلاف بگ باس 9 کے ایک پروگرام میں جوتوں سمیت مندر کے سیٹ میں داخل ہونے پر دائر درخواست کی سماعت کے دوران کہی۔واضح رہے کہ نے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹین مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ گورو گولاٹی ایڈووکیٹ کی طرف سے دی گئی درخواست پر اٹھائے جانیوالے اقدامات سے اگاہ کرے۔روپ نگرتھانے کے ایس ایچ او کی تیار کردہ رپورٹ جو سب انسپکڑ نوین کمار نے عدالت میں پیش کی میں کہاگیا ہے کہ رائلٹی شو کی شوٹنگ جو اسٹوڈیو میں کی گئی کے دوران دونوں اداکاروں کا مندر کے سیٹ پر جوتوں سمیت داخل ہونے کا مقصد جان بوجھ کر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا۔یہ قابل دست اندازی جرم نہیں بنتا کیونکہ پرومو مذہبی جگہ کے تقدس کوپامال کرنے یا کسی شخص کے انفرادی یا گروہی طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں عکس بندکیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی گئی۔