ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ خواتین کے مندروں پر داخلے پر پابندی قابل مذمت ہے۔ ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ایسے امتیازی سلوک کیخلاف آواز اٹھائی جانی چاہئے، مردوخواتین دوونوں کو عورت ہی جنم دیتی ہے ایسے میں خواتین کو کیوں برابری کی سطح پر حقوق نہیں دیئے جاتے، انہوں نے کہا کہ بعض پروفیشنز اور جگہیں صرف مردوں کیلئے مخصوص ہیں خواتین کو اجرتیں لیکر مختلف مقامات پر جانے تک کیلئے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انتہائی غیر مناسب عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ ہمیں انسانی زندگی میں آنیوالی تبدیلیوں کو نا صرف سمجھنا چاہئے بلکہ امتیازی سلوک کیخلاف متحد ہو کر آواز بھی اٹھانی چاہئے۔