لاہور (نیوز ڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا، رواں سال پیا گھر سدھار جائینگی۔ ذرائع کے مطابق ٹی وی اور فلم کی اداکارہ عروہ حسین نے رواں سال شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اوراس حوالے سے انہوں نے اپنے جیون ساتھی کا بھی انتخاب کرلیا ہے جس میں ان کے گھر والوں کی رضا مندی بھی شامل ہے، ذرائع کے مطابق عروہ حسین جلد شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں گی تاہم شادی کی تاریخ طے ہونا باقی ہے۔