کولکتہ (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم کی نئی آنیوالی فلم ’راکی ہینڈسم‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ پوسٹر جان ابراہم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس میں وہ تیز بارش میں خون میں لت پت ہاتھ میں پستول لئے کھڑے ہیں، نشی کانت کمت کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی جنوبی کورین فلم دی مین فرام نو ویئر سے ماخوذ ہے جس میں ایک شخص ڈرگ مافیا سے جنگ کیلئے اکیلا نکل پڑتا ہے، فلم کی کاسٹ میں جان ابراہم کے مدمقابل شروتی ہاسن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جبکہ دیگر اداکاروں میں نشی کانت کمت ، شرد کھیل، نتالیا کور اور دیا چھلود بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 25 مارچ میں سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔