ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کے لیے اپنے والدین کو نہیں چھوڑ سکتا میرا سب کچھ میرے والدین ہیں۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ عزیز میرے والدین ہیں اسی لیے کترینہ کیف کو چھوڑ کر والدین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ، جب میری فلم راکٹ سنگھ ریلیز ہوئی تو مجھے بہت مایوسی ہوئی کیونکہ کوئی شخص اسے دیکھنے پر آمادہ نہیں تھاانھوں نے کہا کہ جیسے جیسے انسان کی عمربڑھتی ہے وہ میچورہوتا جاتا ہے میں بھی وقت سے ساتھ میچورہوگیا ہوں اس لیے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔