لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی و سابقہ اداکارہ کنول نعمان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی ،وینٹی لیٹر سے ہٹانے کے لئے ٹرائل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کو ڈیڑھ ہفتہ قبل دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی کہ ان کی حالت مزید خراب ہونے پر ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں وینٹی لیٹر میں منتقل کردیاگیا تھا۔تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اب کنول نعمان کی حالت بہتر ہورہی ہے اور ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کیلئے ٹرائل کیا گیا۔ اس کے ساتھ کنول نعمان کے وینٹی لیٹر سپورٹ میں بھی بتدریج کمی کی جارہی ہے۔بھی بتدرےج کمی کی جارہی ہے ۔