بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عالیہ میری جائیداد کی وارث ہوسکتی ہیں، کرن جوہر

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کرن جوہر نے فلم کے تمام اداکاروں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران کرن نے مزاحیہ انداز میں عالیہ کے حوالے سے کہا کہ وہ شاید ان کی جائیداد کے کچھ حصے اور تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر کے عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے ہی 2012 میں عالیہ کو بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کے ذریعے متعارف کروایا تھا۔اس دوران کرن جوہر نے ‘کپور اینڈ سنز’ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہا۔کرن نے انکشاف کیا کہ فواد خان ان کی والدہ کے پسندیدہ اداکار ہیں۔فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے کافی پسند کیا گیا۔ٹریلر میں انتہائی معمر رشی کپور مرنے سے قبل اپنی پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، فیملی میں اختلافات سے بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔اس فلم میں فواد اور سدھارتھ بھائیوں کا کردار کریں گے، جو ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور شاید اس کی وجہ عالیہ بھٹ ہیں۔’کپور اینڈ سنز’ رواں سال 11 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ عالیہ بھٹ کے والد کو ان باتوں سے شدید جھٹکا پہنچا ، اور سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ یہ اچانک کرن جوہر نے کسی بات کرڈالی ،پریشان میں اضافہ



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…