ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ جس چیز کے حصول کیلئے ایک مرتبہ ارادہ کر لیں تو اسے ہر حال میں حاصل کر لیتی ہیں۔ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے سخت محنت کی وجہ سے آج تک جو چاہا ہے اسے حاصل کر لیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے صرف سخت محنت پر یقین رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے انتہا تنقید کے باوجود انکا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں کی صف میں کیا جاتا ہے۔