اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی اداکار وں کی خبریں آئے دن بڑی شدت سے گردش کرتی رہتی ہیں ، ایسی ہی ایک نیوز بالی ووڈ اداکاروں ، رنبیر اور کترینہ سے متعلق ہے ۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کے لیے اپنے والدین کو نہیں چھوڑ سکتا میرا سب کچھ میرے والدین ہیں۔ہندی فلم نگری کے چاکلیٹ بوائے رنبیر کپور اور کترینہ کیف ایک لمبے عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے بعد اب جدا ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے والدین سب سے زیادہ عزیز ہیں اور کترینہ کیف کے لیے انہیں نہیں چھوڑ سکتے اس لیے انہوں نے کترینہ کیف کے ساتھ پرائیویٹ فلیٹ میں رہنے کی بجائے اپنے والدین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے انسان کی عمربڑھتی ہے وہ میچورہوتا جاتا ہے۔وہ بھی وقت سے ساتھ میچورہوگئے ہیں اس لیے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔