ممبئی (نیوز ڈیسک)آ ج کے دورمیں ہر کوئی بڑا سیلفی لینے کا شوقین نظر آتا ہے۔اسی شوق میں مبتلا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھی صدر اوباما کے ساتھ ملاقات کے موقع پر لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ملیکہ شراوت ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں صدر اوباماسے ملاقات کے دوران انہوں سیلفی لی جس میں دونوں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس تصویر کو ٹوئٹر پر جاری کرنے کے ساتھ ملیکہ نے لکھا کہ خوش قسمتی سے انکی ایک مرتبہ پھرامریکی صدر بارک اوباما سے ملاقا ت ہوئی ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔