اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ کئی روز سے گردش کرنے والی اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار فلمی نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا ہے جب کہ اداکارہ طویل عرصے سے پردہ اسکرین سے غائب ہیں لیکن آج کل اپنی شادی کی خبروں کے باعث میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم پریتی زنٹا نے اپنی شادی سے متعلق افواہیں اڑانے پرمیڈیا کی شدید کھنچائی کردی ہے۔پریتی زنٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق چلنے والی خبریں سن سن کر تنگ آچکی ہیں جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ بندہونا چاہیے جب کہ میڈیا ان کی ذاتی زندگی سے جڑی خبروں کا سلسلہ بند کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ پریتی زنٹا کی رواں ماہ امریکہ میں شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں تھیں۔
پریتی زنٹا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،میڈیا پر برس پڑیں
10
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں