ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے سابق گہرے دوست سلمان خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ریلیز سے قبل ہی ان کی نئی آنے والی فلم ’’فتور‘‘کو دیکھیں اور اس کے حوالے سے رد وبدل کے مشورے بھی دیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایک جانب اپنی نئی آنے والی فلم فتور کی تشہیرمیں مصروف ہیں جب کہ دوسری جانب اسی فلم کو کاماب بنانے کے لیے انہوں نے اپنے سابق گہرے دوست سلمان خان سے مددمانگ لی ہے۔ دبنگ خان بھی ان کی مدد کے لیے راضی ہوگئے ہیں، اب وہ فلم کو ریلیز ہونے سے پہلے ہی دیکھیں گے، تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اس کے مناظر میں رد وبدل بھی تجویز کریں گے۔واضح رہے کہ فتور دنیا بھر میں 12 فروری کو ریلیز ہورہی ہے اور اس میں کترینہ کیف کے مدمقابل ادیتیا رائے کپور ہیں۔