ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا نے 2008 میں فلم ’’منی ہے تو ہنی ہے‘‘ کے سیٹ پر بدتمیزی کرنے والے ایک عام شہری سنتوش رائے کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔تاہم اب سپریم کورٹ کے حکم پر گووندا نے اس واقعہ پر معافی مانگ لی۔ سنتوش رائے نے گووندا کے خلاف بومبے ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ کیا تھا۔سنتوش نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ گووندا کے مداح ہیں اور ان کی فلم کی شوٹنگ دیکھ رہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ’اس واقعہ کے بعد میرے دل میں گووندا کی تمام عزت ختم ہو گئی تھی۔بومبے ہائی کورٹ نے 2013 میں یہ کہہ کر مقدمہ خارج کر دیا تھا کہ درخواست گزار نے واقعہ کے ایک سال بعد عدالت سے رجوع کیا۔اس پر سنتوش نے 2015 میں سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے گووندا کو نوٹس جاری کیا۔ابتدا میں رائے گووندا کے خلاف فوجداری کارروائی چاہتے تھے لیکن بعد میں ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل گووندا کی معافی پر مطمئن ہو جائیں گے۔