ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے غصہ اور جارحانہ رویے کے باعث سب ان سے فاصلے پر ہی رہتے ہیں تاہم انوشکا شرما نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے سلمان خان کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا ہے۔ یہ تھپڑ ان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان ‘‘ کی شوٹنگ کا ایک اہم حصہ تھا۔ انوشکا شرما اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے ایک سین کی ڈیمانڈ تھی کہ انوشکا، سلمان خان کو زوردار تھپڑ رسید کریں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ سین فلم کے پاور فل سینز میں سے ایک ہوگا۔ فلم ’’سلطان‘‘ رواں سال عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس بارے میں اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ میں نے سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ رسید کیا تاہم حقیقی زندگی میں اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔