پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شبانہ اعظمی کی فلم ’’نیرجا‘‘ 19 فروری کو ریلیز ہو گی

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ پہلے اداکاراؤں کا کریئر صرف 30 سال کی عمر تک ہی محدود ہوا کرتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔1974 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی شبانہ اعظمی نے تقریباً سو سے زیادہ فلموں میں مختلف طرح کے کردار نبھائے ہیں۔ شبانہ اعظمی اپنی آنے والی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ رام مادھوانی کی ہدایت میں تیار ہونے والی یہ فلم 19 فروری کو ریلیز ہو گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شبانہ نے کہاکہ آج کل کا ماحول اداکاراؤں کے لیے بہت سازگار ہے، سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ آج کل آرٹسٹ ایک وقت میں ایک ہی فلم پر توجہ دیتے ہیں۔وہ مزید کہتی ہیں کہ جب ہم فلمیں کیا کرتے تھے تو ہم سے کہا جاتا تھا کہ ایک سال میں کم از کم 12 فلمیں تو کرنی ہی چاہیے۔فلموں کے بدلتے طور انھوں نے کہا: ’پہلے تو فلموں میں پری پروڈکشن نام کی کوئی چیز نہیں ہوا کرتی تھی، ایک فلم کو پوری کرنے میں کئی سال لگ جاتے تھے۔اس سلسلے میں وہ ششی کپور کے ساتھ 1989 میں آنے والی اپنی فلم ’اونچ نیچ بیچ‘ کو یاد کرتی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم کو بننے میں 14 سال لگ گئے اور 14 سال تک میں نے اپنی شکل و شباہت کو اسی طرح برقرار رکھا تھا۔65 سالہ شبانہ کہتی ہیں: ’پہلے اداکاراؤں کا سفر صرف 30 سال کی عمر تک ہی محدود تھا لیکن آج ایسا نہیں ہے۔ آج اداکاراؤں کو زیادہ مواقع حاصل ہیں۔آج کل تقریبا تمام سینیئر اداکار اپنی خودنوشت لکھ رہے ہیں پھر چاہے وہ امیتابھ بچن ہوں، شتروگھن سنہا یا پھر انوپم کھیر ہوں۔ اس چلن پر شبانہ نے کہا: ’اگر بایو لکھنی ہی ہے تو اس میں سچ لکھیں۔انھوں نے مزید کہا: ’اگر میں کتاب لکھوں گی تو وہ سب پڑھیں گے، میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور سہا ہے۔ میں فی الحال نہیں لکھ رہی، لیکن مستقبل میں ضرور لکھنا چاہوں گی۔ شبانہ اعظمی نے فلموں میں متنوع کردار نبھائے ہیں، جن میں آرٹ اور کمرشل دونوں قسم کی فلمیں شامل ہیں۔حال ہی میں زمین کے تنازعے پر اداکارہ ہیما مالنی شہ سرخیوں میں تھیں۔ اس سے پہلے بھی کئی بالی وڈ اداکار اسی قسم کے تنازعے میں خبروں میں آئے، جن میں سے شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔انھوں نے اس بارے میں بتایا: ’38 سال سے جدوجہد کرنے کے بعد مجھے میرے والد کیفی اعظمی کا آبائی مکان واپس مل گیا ہے۔ میرے والد جب تک زندہ تھے وہ اس مکان کے لیے جدوجہد کرتے رہے لیکن میں آج دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ آج وہ مکان ہمارا ہے۔فی الحال شبانہ اعظمی اپنی آنے والی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ رام مادھوانی کی ہدایت میں تیار ہونے والی یہ فلم 19 فروری کو ریلیز ہو گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…