ممبئی(نیوز ڈیسک)مہاراشٹر حکومت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق ممبئی کی ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو ٹھیک سے نہیں دیکھا۔درخواست میں یہ کہا گیا کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رہنا چاہیے ، گذشتہ سال مئی میں ممبئی کی ٹرائل کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کے خلاف فیصلہ دیا تھا، جسے ممبئی کی ہائی کورٹ نے منسوخ کرتے ہوئے دس دسمبر کو ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کو بری کردیا تھا۔سلمان خان پر 2002 میں نشے کی حالت میں اپنی گاڑی سے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کرنے کاالزام تھا۔