ممبئی (نیوز ڈیسک ) مشہور بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی ملک میں انتہا پسندی پر پھٹ پڑے ، کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بھارت میں شہریوں کو ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بات کرنے کا حق نہیں۔ مشہور بھارتی فلم ساز کرن جوہر بھی ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر میدان میں کود پڑے۔ کرن جوہر کہتے ہیں ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بات نہیں کر سکتے ، یہاں کیسی جمہوریت ہے کہ لوگوں کو آزادی اظہار رائے حاصل نہیں۔ فلم ساز ہونے کے باوجود مجھے ہر جگہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، میں کسی بھی جگہ کچھ کہنے سے ڈرتا ہوں کہ کہیں کوئی میرے خلاف مقدمہ دائر نہ کر دیا جائے۔ دوسری طرف کرن جوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی کے رہنما مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت کی باتیں کرنے والے لوگ جاہل ہیں اور ان لوگوں کو بھارت کی ثقافت کا پتہ نہیں ہے