پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

میں پوری زندگی صرف اداکاری نہیں کرنا چاہتی‘ کنگنا رناوٹ

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے وقت گزرنے کے ساتھ فلموں کو بیزار کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی صرف اداکاری نہیں کرنا چاہتی۔اپنے ایک انٹرویو میںکنگنا کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2015 سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی بھی بہتری کی جانب بڑھی ہے۔ان کا کہنا تھا ’میں بہت زیادہ سفر کرنا چاہتی ہوں، اس کے ساتھ ساتھ میں خود کو بھی کافی وقت دینا چاہتی ہوں جیسے نئی کتابیں پڑھنا، کچھ نیا کرنا، نئے ڈانس سیکھنا یا موسیقی سیکھنا۔ میں اس کے ساتھ کچھ کانفرنسز اور فیشن شوز میں بھی شرکت کرنا چاہتی ہوں، مجھے ایسے کام کرنا پسند ہیں جن کا تعلق فلموں سے نہ ہو کیوں کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب فلمیں بورنگ ہوجائیں گی اور میں ہمیشہ اداکاری نہیں کرنا چاہتی۔یاد رہے کہ کنگنا رناوٹ کو حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ بھی ایک فلم آفر کی گئی تھی تاہم کنگنا نے اس میں اداکاری سے معذرت کرلی تھی۔کنگنا کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کسی خان کی ضرورت نہیں۔اس حوالے سے کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کسی غلط وجوہات کے باعث کام نہیں کرنا چاہتی اور اس کا تعلق کسی ایک انسان سے نہیں۔کنگنا رناوٹ اس وقت شاہد کپور اور سیف علی خان کے ہمراہ فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…