منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

گلوکارہ زیب کے گائے 2 گانے بالی ووڈ فلم “فتور” کے لئے عکس بند

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف گلوکارہ ذیب کے گائے دوگیت بالی ووڈ اسٹارکترینہ کیف پرفلم” فتور “ کے لیے عکسبند ہوگئے۔ فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل اداکارادیتیہ رائے کپورہونگے جبکہ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اور میوزک کمپوزرامیت ترویدی ہیں۔دونوں گیت معروف نغمہ نگار اور گلوکارسوانند کرکرے نے لکھے ہیں جبکہ ان کی ریکارڈنگ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیومیں کی گئی تھی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ ذیب کا ”نجی ٹی وی چینل“ کوکہنا تھا کہ بطورگلوکارہ پڑوسی ملک میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ کیونکہ بالی ووڈ فلموں کے لیے بہت سے پلے بیک سنگرز کام کررہے ہیں لیکن پاکستانی گلوکارمیوزک کے شعبے میں اپنا منفردمقام رکھتے ہیں۔ میرا یہ نیا پروجیکٹ بھی ہرلحاظ سے منفرد ہے۔اس فلم میں بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف اورادیتیہ رائے کپور مرکزی کردارنبھارہے ہیں۔ فلم کے دو گیت ”ہمی نستواور ہونے دوبتیاں“ میری آوازمیں ریکارڈ کیا گیا تھا اوران کے ذریعے ان دنوں فلم کی تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرابھیشک کپور اورمیوزک ڈائریکٹرامیت ترویدی نے جب اس پروجیکٹ کے حوالے سے مجھ سے ملاقات کی اوراپنی فلم کی کہانی کے بارے میں بتایا تومیں نے ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر اس کوسائن کیا۔کیونکہ جس طرح فلم کی کہانی معمول سے ہٹ کرہے ، اسی طرح اس کے میوزک پربھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ عام طورپربالی ووڈ فلم کا میوزک کمرشل رکھاجاتا ہے لیکن ہماری فلم کا میوزک کمرشل ہونے کے ساتھ ا?جکل کے ٹرینڈ سے تھوڑا مختلف ہے ، جس کی وجہ سے مجھے امید ہے کہ لوگ اس کوپسند کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی چینلزکے علاوہ دیگرمیوزک چینلز سے بھی میرے دونوں گیت آن ائیرہیں اوران کا بہترین رسپانس سامنے ا?رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ذیب نے بتایاکہ فلموں میں ایکٹنگ کی پیشکش جاری ہے۔ میں نے حال ہی میں ایک پاکستانی فلم میں بطورمہمان اداکارہ رول ادا کیا ہے اوراس کے بعد اب بطور ہیروئن ایک پروجیکٹ مجھے ایک آفر ہوئی ہے لیکن تاحال میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ میں فلم میں ایکٹنگ کرونگی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…