منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ پروین بابی11برس بعد بھی دلوں میں زندہ

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی خوبصورت اور بولڈ اداکارہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے11 برس بیت گئے۔1949 میں 4 اپریل کو پیدا ہونے والی پروین بابی کی موت 20 جنوری 2005 میں صرف 55 سال کی عمر میں ہوئی جو پر اسرار طریقے سے اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔پروین بابی نے50سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا، جن میں کئی فلمیں امیتابھ بچن کے ساتھ تھیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں دیوار، امر اکبر انتھونی اور کالا پتھر شامل ہیں۔ 1970 کے عشرے میں ’نوجوان ناراض نسل‘ کے مزاج کی نمائندگی میں امیتابھ بچن اور پروین بابی کی جوڑی فلمی دنیا میں کامیاب ثابت ہوئی۔پروین بابی شوبز کی دنیا میں جتنی خوبصورت اور دلکش زندگی گزار رہی تھیں ،ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی تنہا رہی۔ اداکارہ نے کبھی بھی شادی نہیں کی البتہ اپنے ساتھ کام کرنے والے متعدد اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ ان کے رشتے کی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔ پروین بابی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی البتہ ان کی موت کی وجہ فوری طور سامنے نہیں ا?سکی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق پروین بابی ذیابیطس کی بیماری کا شکار تھیں جس کی باعث ان کا انتقال ہوا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…