اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کترینہ اور رنبیر کاآپسی تعلق ختم کرنے کا اعلان

datetime 17  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)کہتے ہیں ہر رومانوی کہانی کا انجام اچھا نہیں ہوتا اور یہی بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی ہوا جنہوں نے اپنا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات کی خبریں تو کئی روز سے گردش کر رہی تھیں تاہم ہندوستانی ویب سائٹ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کو قائم رکھنے کے لیے کئی کوششیں کی تاہم بات بنتی نظر نہ آئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رنبیر کی فیملی کترینہ کے ساتھ ان کے رشتے سے خوش نہیں تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں نے اس رشتے کو باہمی منظوری کے ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں کے قریبی دوستوں کے مطابق کترینہ اور رنبیر کے درمیان طویل عرصے سے اختلاف موجود تھے۔یاد رہے کہ قیاس آرائیاں تھیں کہ گزشتہ سال رنبیر کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے دوران بڑھتی ہوئی قربتیں کترینہ کیف کو بالکل پسند نہیں آئیں۔جبکہ کترینہ کا اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ دوسروں کی زندگی پر اپنے فیصلے اور مرضی نہیں تھوپ سکتیں تاہم انہیں امید تھی کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بہتری ہو جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…