اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

معروف فلمی خاندان کے گھرکوگرانے کی کوشش ناکام

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں موجود راج کپور خاندان کے گھر کے موجودہ مالک نے مکان کو گرانے کی کوشش کی، پولیس اور انتظامیہ نے بروقت کارروائی کر کے اس تاریخی مکان کو بچا لیا۔تفیصلات کے مطابق اندرون شہر میں واقع پریتوی راج کا گھر جسے ایک تاریخی ورثے کی حیثیت حاصل ہے، کے موجودہ مالک نے اسے گرانے کا عمل شروع کیا تو عوام کی شکایت پر انتطامیہ اور پولیس نے گرائے جانے کے عمل کو روک دیا اور 4 مزدوروں کو حراست میں لے لیا، اہل محلہ بھی بالی ووڈ سٹارز کی اس نشانی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پریتوی راج خاندان کے افراد وقتاً فوقتاً پرانی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے یہاں آتے رہے ہیں۔ پشاور میں بالی ووڈ سٹارز پریتوی راج، شاہ رخ خان اور دلیپ کمار کے مکانات موجود ہیں، جنہیں قومی ورثہ قرار دینے یا ان کو بچانے کیلئے کسی بھی حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…