کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس نوٹس کے خلاف ڈالرگرل ایان علی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو 28جنوری کےلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اپنا جواب عدالت میں جمع کرائیں۔ایف بی آر نے ایان علی کو 2014کا ایک کروڑ88لاکھ کا نوٹس بھیجاتھا، نوٹس میں بتایا گیا کہ ایان علی سے ساڑھے5لاکھ ڈالر برآمد ہوئے ہیں،اور یہ رقم 5کروڑ 61لاکھ روپے پاکستانی بنتی ہے،،نوٹس میں بتایا گیا کہ ایان علی نے اثاثوں کی مالیت چھپائی،،جبکہ آیان علی نے نوٹس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی،،جس میں ان کا کہنا ہے کہ نوٹس کیخلاف محکمے میں اپیل زیرالتواءہے ۔اپیل کا فیصلہ آنے تک ایف بی آرکوکارروائی سے روکا جائے،درخواست میں وفاقی وزارت قانون،ایف بی آرکو فریق بنایا گیاہے۔