جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 61 ویں برسی پیر کو منائی جائے گی

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 61 ویں برسی 18 جنوری پیرکو منائی جائیگی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا ،جس میں سعادت حسن منٹو کی اردوادب اور افسانہ نگاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے ۔انہوں نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کئے۔ سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…