اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

’’کامیڈی نائٹس ود کپل‘‘ کی آخری قسط 17جنوری کو متوقع

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ہندوستانی چینل کلرز کے مقبول شو’’کامیڈی نائٹس ود کپل‘‘ کے بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو کے میزبان کپل شرما کو مزید دیکھنا چاہتے ہیں۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک کلینڈر لانچ کے دوران شاہ رخ خان سمیت کئی اداکاروں نے شو کے حوالے سے بات کی جس کی آخری قسط 17 جنوری کو متوقع ہے۔شاہ رخ کا کہنا تھا کہ کپل شرما ایک بہت باصلاحیت شخص ہیں اور انہوں نے شو کے ساتھ ساتھ اپنی پہلی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ میں بھی بہترین کام کیا، انہیں امید ہے کہ وہ جلد واپس آکر لوگوں کو مزید محظوظ کریں گے۔اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے اس موقع پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ کپل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے جو کچھ سوچا ہے وہ سب کامیابی سے حاصل کر پائیں۔بولی وڈ کے کئی اداکار اپنی آنے والی فلموں کی تشہیر کے لیے’’کامیڈی نائٹس ود کپل‘‘ میں شرکت کرچکے ہیں اور ناظرین اس شو کے بڑے مداح ہیں۔یاد رہے کہ کپل شرما نے چینل کے سرد مہر سلوک کو دیکھتے ہوئے اس شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شو کی ٹیم کے مطابق چینل نئے کامیڈی شو ‘کامیڈی نائٹس بچاؤ’ کی تشہیر زیادہ بہتر طریقے سے کر رہا ہے اور ان کے شو کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ کپل بہت جلد کسی دوسرے چینل پر اس شو کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔اس حوالے سے اداکار سدھارتھ ملہوترا کا بھی کہنا تھا کہ شو ختم نہیں ہورہا البتہ اس میں کچھ عرصے کا وقفہ آئے گا اور جلد ہی کسی دوسرے چینل پر نظر آئے گا۔یاد رہے کہ کپل شرما کا مزاحیہ شو صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس شو میں بولی وڈ کے بڑے اداکار بھی شرکت کرچکے ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…