منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

سلمان خان نے دوگھنٹے کی میزبانی کے ڈھائی کروڑ مانگ لیے

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ایوارڈ شو کی تقریب میں صرف 2 گھنٹے کے لیے میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے ڈھائی کروڑ معاوضہ مانگ لیا۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار بھارتی فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر کھاچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم میں ان کا نام ہی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے جب کہ سلو میاں فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار وں میں سر فہرست ہیں اور فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول کرتے ہیں تاہم اب سلو میاں نے ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جگہ ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض کے لیے سلمان خان کو پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے 2 گھنٹے کا معاوضہ ڈھائی کروڑ طلب کرلیا ہے جس کے لیے تقریب کی انتظامیہ نے کچھ دن کی مہلت مانگ لی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان رئیلٹی شو ’’بگ باس 9‘‘ میں میزبانی کے لیے بھی بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…