ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کامیڈین ماجد جہانگیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

datetime 14  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) شوبزکی دنیا میں پاکستان کی پہچان مشہور پروگرامز ففٹی ففٹی،سات رنگ اور سندھی پراگرامز کے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر شدید علالت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور حکومتی توجہ کے منتظر ہیں جن پر گزشتہ رمضان میں فالج کا حملہ ہواجس کے باعث ان کے ہاتھ پاؤں اور ہونٹوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور شدید مالی حالات کی تنگی کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولت تو دورکی بات ہے نوبت فاقوں تک جاپہنچی ہے۔کامیڈین ماجد جہانگیرنے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ وہ 45سال سے زائد عرصہ تک ملک و قوم کی خدمت میں مصروف و معروف رہے اور قوم کو زمانہ ساز مشہور پروگرامز ففٹی ففٹی،سات رنگ سمیت درجنوں علاقائی تاریخی پروگرامز دیئے جن کا شہرہ آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں۔انھوں نے کہاکہ مجھ پر فالج کے حملے کی وجہ سے میرا تمام جمع پونجی ختم ہو چکی ہے اس کے علاوہ بھی میں قرضہ لیا ہے ،کافی عرصے میں بے روزگار ہوں،میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیے رہائش کا انتظام کریں اور کوئی با عزت روز گار فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…