ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کامیڈی نائٹس ود کپل کے مشہور کردارککو شردا کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ (نیوز ڈیسک ) کامیڈی نائٹس ود کپل میں پلک کا مشہور کردار نبھانے والی کامیڈین ککو شردا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ککو شردا کو ڈیرہ سچا سودا کے صوفی رہنماگرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل ا±تارنے پر گرفتار کیا گیا۔ انڈیاکے اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ککو شردا کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں جلد ہی مزید تفتیش کے لیے ہریانہ لے جایا جائے گا۔گذشتہ برس دسمبر میں آن ائیر ہوئی کامیڈی نائٹس ود کپل کی ایک قسط میں گرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل کرنے کے بعد ککو شردا کو اپنے ٹویٹر اکا?نٹ پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر تمام فالوورز سے معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق شردا پریکم جنوری کو سیکشن 295Aکے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم ٹویٹر پر ککو شردا کو خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور مذہبی جذبات مجروح کرنے پر فالوورز نے ککو شردا کی معافی کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…