بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

امریکی میڈیا کی نامور شخصیت رپرٹ مرڈوک نے چوتھی شادی کی ٹھانی

datetime 13  جنوری‬‮  2016 |

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کی نامور شخصیت ر±پرٹ مرڈوک نے چوتھی شادی کی ٹھان لی اور84 سال کی عمر میں سابق سپر ماڈل جیری ہال سے منگنی کرلی، جوڑی کو دنیا کی چوتھی با اثر جوڑی قرار دیا جارہا ہے۔آسٹریلیا اور امریکی میڈیا کی نامور شخصیت ر±پرٹ مرڈوک نے سابق سپر ماڈل جیری ہال سے منگنی کرلی ہے، جوڑی کو دنیا کی چوتھی با اثر جوڑی قرار دیا جارہا ہے، مرڈوک کی یہ چوتھی شادی ہوگی۔ امریکا کے میڈیا ٹائیکون ر±پرٹ مرڈوک نے 84 سال کی عمر میں پھر شادی کی ٹھان لی، اس بار ان کا انتخاب ہیں ، سابق امریکی سپر ماڈل ’جیری ہال‘ جو عمر کی 60 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ر±پرٹ مرڈوک کی منگنی کی خبر ان ہی کے ایک اخبار نے شائع کی ہے، خاندان کے ترجمان نے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مرڈوک اور جیری ہال کی دوستی چند ماہ پہلے ہی ہوئی اور وہ شادی کرکے خوشگوار زندگی گزارنے کیلئے پرجوش ہیں۔رپرٹ مرڈوک اور جیری ہال نے ایک سال قبل گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت بھی کی تھی۔مرڈوک نے اس سے پہلے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی بیوی پیٹریشیا بوکر کا تعلق آسٹریلیا سے تھا، دونوں کی شادی1956ءمیں ہوئی، پیٹریشیا سے مرڈوک کی ایک بیٹی پروڈینس ہیں۔دوسری شادی گلاسگو کی صحافی Anne Torv سے ہوئی جو 32 برس برقرار رہی، این سے مرڈوک کے تین بچے، الیزبتھ، لیچلن اور جیمز ہیں۔ر±پرٹ مرڈوک نے تیسری شادی چینی نڑاد بزنس وومن وینڈی ڈینگ سے کی، ان کے بچوں کے نام گریس اور کلوو ہیں،دونوں کا 14برس کا ساتھ2013ء میں ختم ہوا۔فوربز میگزین کے مطابق ر±پرٹ مرڈوک خاندان کی مجموعی دولت 12 ارب ڈالر سے زیادہ ہے،انہوںنے بائیس سال کی عمر میں اپنے والد کے ایڈیلیڈ میں 2 اخبارات سنبھالے اور اب وہ پانچ ملکوں میں ایک سو 20 اخبارات، رسائل وغیرہ کے مالک ہیں۔ ان میں دی سن ، ٹائمز اور ہارپر کولنز جیسا بڑا اشاعتی ادارہ بھی شامل ہے۔ مرڈوک خاندان نیوز کورپ جیسے بڑے ادارے کا مالک ہے ، امریکا میں فوکس ٹی وی نیٹ ورک ، اور 21st سنچری فوکس بھی مرڈوک خاندان کی ملکیت ہے، اس کے علاوہ اسکائی ٹی وی نیٹ ورک کے شیئرز میں بڑا حصہ ہے۔جیری ہال 1956ءمیں ٹیکساس میں پیدا ہوئیں،70 کی دہائی میں ماڈل کی حیثیت سے شناخت بنائی، انہوں نے 1990ء میں مائیک جیگر سے شادی کی اور1999ءمیں علاحدگی ہوگئی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…