اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں کام کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی، صائمہ اظہر

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف ماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔کیمرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کرنا سب کے بس کی بات نہیں۔ مگریہ جس قدرمشکل ہے ، اتنا ہی دلچسپ بھی ہے۔بھارت میں کام کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار صائمہ اظہر نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب خوبصورت پیراہن ، قیمتی جیولری اورلانگ ہیل کے ساتھ ریمپ پرواک کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا اوراس کے لیے بہت تیاری کی جاتی تھی۔ پھرٹی وی کمرشلٍ کا دورشروع ہوا اوریہ مرحلہ بھی خاصا مشکل تھا لیکن کڑی محنت اورآگے بڑھنے کے جذبے نے ان تمام مشکلات سے بچایا اورآج میں فلم میں مرکزی کردارادا کررہی ہوں۔ یہ کام بھی اپنی مثال آپ ہی ہے۔کیونکہ جب تک اس شعبے میں نہیں آئے تھے تویوں محسوس ہوتا تھاکہ یہ سب بہت آسان ہے اوراس کام کوکرنے کے لیے کچھ خاص جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگراس کام کوکرنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ یہ بہت مشکل اورباریک کام ہے۔یہ دور سے جتنا ا?سان دکھائی دیتا ہے، اتنا ہی چیلنجنگ ہے۔ ایک کردارکونبھانا اوراس کواپنے اوپرتاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ اس لیے اب مجھے اپنے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کڑی محنت کرنا پڑھ رہی ہے۔ بڑی اسکرین پراچھا دکھنے کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہترین اظہاربھی ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ اظہر نے کہاکہ ایکٹنگ کے لیے خود کوصرف فلموں تک محدود نہیں رکھناچاہتی۔ مجھے ٹی وی ڈراموں میں جب کوئی اچھا کردارآفرہوگا تومیں ضرور کام کرونگی، البتہ پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے بہت سوچ وچار کے بعد ہی کوئی فیصلہ لونگی۔کیونکہ میں بخوبی جانتی ہوں کہ بالی وڈ میں پاکستانی اداکاراو¿ں کوجوکرداردیے جاتے ہیں وہ ایک طرف توجاندار نہیں ہوتے اورپھر نئے ہیروکے ساتھ متعارف کروایا جاتا ہے۔ جومیرے نزدیک بہت بڑی نا انصافی ہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…