پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جاندار ڈائیلاگ اور مضبوط کہانی”وزیر“ کو کامیاب بناسکتی ہے

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی رواں سال کی پہلی فلم وزیر کو فلم بینوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے جب کہ فلم میں فرحان اختر اور امیتابھ بچن مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم ”وزیر“ شطرنج کی بازیوں اور چالوں پر مبنی ایسی فلم ہے جونہ صرف تفریح کے لوازمات سمیٹے ہوئے ہے بلکہ جو لوگ آج تک شطرنج کے شاندار کھیل سے دور ہیں انھیں شطرنج کے کھیل سے لگاو پیدا کردے گی۔ فلم وزیر، دو ایسے دوستوں کی کہانی ہے جن میں سے ایک شطرنج کے کھیل پر بہترین عبور رکھتا اپاہج گرینڈ ماسٹرپانڈٹ جی(امیتابھ بچن) ہے تو دوسرا ایک بہادراے ٹی ایس افسردانش (فرحان اختر)۔فرحان اختر اور امیتابھ بچن کی زندگی کے مشترکہ غم ان کی بیٹیوں کی غیر متوقع اموات ان دونوں کو کس طرح ساتھ لے آتی ہے اور کس طرح شطرنج کا کھیل ہار کر بھی کسی کے لیے جیت کی بازی بن جاتا ہے اور اس لے علاوہ سب سے اہم کس طرح پیادہ وزیر کی تلاش میں ایسے مقام پر پہنچتا ہے کہ اسے وزیر مل جاتا ہے۔فلم میں جہاں تھرلر اور ایکشن بھرپور ہے وہیں رومانس بھی فلم میں رومانوی پہلو سمیٹے ہوئے ہےجب کہ فلم کے جاندار ڈائیلاگ، منفرد شاعرانہ موسیقی ، مضبوط پلاٹ اور، امیتابھ بچن اورفرحان اختر کی دلچسپ جگل بندی اس فلم کو باکس آفس کی دوڑ میں کامیابی کے لیے کارآمدثابت ہوں گے یا یوں کہہ لیجیے کہ فلم کی ضمانت کے طور پر کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی ودھو ونود چوپڑا اور ابھیجیت جوشی نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایت کاری بجوئے بامبیار نے دی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…