اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکار سلمان کے ساتھ جلد کام کرنا چاہوں گی، دپیکا پڈوکون

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون نے دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی.اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیرئیر، حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘باجی راو¿ مستانی’ اور ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔بولی وڈ میں اپنے کیرئیر اور ہر فلم کے ساتھ بہتری کی طرف جانے پر دپیکا کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے کیرئیر اور خود میں بھی بہتر تبدیلیاں پائی ہیں، وہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتی ہیں اور اس سے اپنی غلطیوں کا اندازہ لگا کر سیکھتی ہیں۔دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کو وقت کے ساتھ مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کیوں کہ انہیں فلموں سے محبت ہے.رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا، ’شاید لوگ میری زندگی کو مجھ سے بہتر جانتے ہیں‘۔دپیکا اب تک بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ کے ساتھ تین فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ’اوم شانتی اوم‘، ’ہیپی نیو ائیر‘ اور ’چنائے ایکسپریس‘ شامل ہیں جس کے بعد دپیکا اب سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ جلد سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔اپنی حالیہ ریلیز فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کی کامیابی کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا کہ یہ پہلی فلم ہے جس پر ان کی فیملی نے ان کی بے حد تعریف کی۔دپیکا کا کہنا تھا ’میری فیملی کے مطابق یہ میری اب تک کی سب سے بہترین فلم تھی تاہم میرے والد کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے اس سے بہت بہتر کام کرنا ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کا سفر ا±ن کے لیے نہایت خاص تھا اور فلم کو پہلی بار دیکھنے کے بعد وہ 2 گھنٹے تک روتی رہیں۔ہولی وڈ میں اداکار ون ڈیزل کے ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے وہ صرف بہتر کام کرنا چاہتی ہیں چاہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…