بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عامر خان کو ایک اور دھچکا، روڈسیفٹی مہم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

datetime 11  جنوری‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)حادثات یا قتل کے عنوان سے مختصر قسط دیکھنے کے بعددسمبر2014ءمیں وزیرٹرانسپورٹ ہائی وے نتن گدکری کی طرف سے روڈسیفٹی مہم کا حصہ بننے کے لیے ذاتی طورپر رابطہ کیاگیا جس کی تصدیق ا±نہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی کی تھی لیکن اب اطلاع ملی ہے کہ عامر خان کے سچ بولنے پر روڈسیفٹی مہم سے بھی علیحدہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق بغیر کوئی وقت ضائع کیے عامر خان نے اس مہم کا حصہ بننے اور ٹی وی و اخبارات کے اشتہارات میں بغیر کسی معاوضے کے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی لیکن ’ناقابل یقین انڈیامہم‘ سے علیحدگی کے بعد اب عامر خان کو ’روڈسیفٹی مہم‘ سے بھی علیحدہ کیاجارہاہے جس میں برداشت کو موضوع بنایاگیا۔گدکری کے دفتر کے ایک ذریعے نے بھارتی اخبار’انڈیا ٹائمز‘ کو بتایاکہ وزیرموصوف نے سوچا تھاکہ اس قسط میں بھرپور تحقیق تھی اور وہ اس پروگرام کے ذریعے اہم معاشرتی مسئلے کو اٹھانے کے عامر خان کے اقدام سے بہت زیادہ متاثرہوئے تھے ،ایڈایجنسی کے ساتھ ملاقاتوں میں تاخیر اور کچھ وجوہات کی بناءپر یہ سوچا کہ عوام میں آگاہی کے لیے عامر خان بہترین چناو ہے جبکہ وزارت ملک بھر میں یہ مہم چلانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سابق روڈٹرانسپورٹ سیکریٹری وجے چبھڑ نے بتایا’ اس سے پہلے کہ معاملات مزید آگے بڑھتے ،عامر خان کے عدم برداشت سے متعلق ریمارکس پر بی جے پی اور آر ایس ایس رہنما?ں نے ہنگامہ کھڑاکردیا ‘عامر خان کے بیانات اور نیا تنازعہ کھڑا ہوجانے کے بعد وزارت نے فیصلہ کیاکہ عامر خان کی جگہ پر کسی اور شخص کاچنا کریں لیکن اداکاروں کی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معاملات طے کرنے میں تاخیر کا سامناہے



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…